Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلموں کے ذریعے مشرقی اقدار کو فروغ دینا چاہئے،کبریٰ خان

مجھے جلد وہ مقام مل گیا ، جس کےلئے لوگ برسوں محنت کرتے ہیں،اداکارہ
پاکستانی اداکارہ وماڈل کبریٰ خان نے کہا ہے کہ اب نئے دور کے حساب سے ہر چیز بدل رہی ہے۔ہمارے معاشرے کی پرانی اقدار بھی آہستہ آہستہ تبدیل ہورہی ہیں ۔لالی وڈ کو ملکی اقدار سامنے رکھ کر کام کرنا چاہئے۔ فلموں میں مشرقی اقدار کو فروغ دینا چاہئے تاکہ دنیابھر میں پاکستان کا ایک منفرد اور مثبت تاثر ابھر سکے۔اداکارہ نے کہا کہ ٹی وی ڈراموں اورفلموں میں معاشرتی اقدار کوفروغ دینا چاہئے اور ان کو اچھے انداز سے پیش کرنا چاہئے تاکہ نئی نسل اقدار کوفخر سے اپنا سکے۔ فنون لطیفہ کے مختلف شعبے ہمیشہ لوگوں کی توجہ کا مرکز رہتے ہیں۔ اداکاری، گلوکاری، میزبانی، فیشن، رقص، مصوری، ڈائریکشن اور پروڈکشن سمیت دیگرتکنیکی شعبے بظاہر آسان لگتے ہیں، حقیقت میں ایسا نہیں۔ ان شعبوں سے وابستہ لوگ جو کام کرتے ہیں، وہ ہرکسی کے بس کی بات نہیں۔ یہی وجہ ہے کہ شوبز سے وابستہ لوگ ہرمحفل کی جان اور شان مانے جاتے ہیں۔کبریٰ خان نے کہا کہ میں نے جب شوبزکی دنیا میں قدم رکھا توشروعات ماڈلنگ سے ہی کی لیکن پھرمختلف گلوکاروں کے گیتوں میں ماڈلنگ کرتے ہوئے ایکٹنگ کا موقع ملا۔ پاکستان میں ٹی وی ڈراموں اورفلم میں کام کیا۔یہ سلسلہ کامیابی سے جاری ہے۔میں نے اپنی زندگی میں ایک ہی چیزسیکھی ہے کہ ہمیں ہرروز کچھ نہ کچھ نیا سیکھنا چاہئے۔اداکارہ نے کہا کہ پیسے لگا کرکبھی کامیابی حاصل نہیں کی جاسکتی۔ ہرکوئی چاہتا ہے کہ وہ راتوں رات شہرت کی بلندیوںپر پہنچ جائے لیکن اس کے لئے محنت ضروری ہے۔ اسی عزم کے ساتھ شوبزانڈسٹری میں کام کررہی ہوں ۔مجھے بہت جلد وہ مقام مل گیا ، جس کے لئے لوگ برسوں محنت کرتے ہیں۔
 
 
 
 
 

شیئر: