Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عیدالاضحی پر لوڈ شیڈنگ نہیں ہو گی، عابد شیر

اسلام آباد... وزیر مملکت برائے توانائی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ عیدالاضحی کے تینوں دن لوڈ شیڈنگ نہیں ہو گی۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس اب طلب سے زیادہ بجلی موجود ہے۔اس کے ثمرات عوام میں بانٹنے کاوقت آگیا۔ اکتوبر یا نومبر میں ملک سے باضابطہ لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کا اعلان کریں گے جس کے بعد اپوزیشن کے پاس کہنے ا ور چورن بیچنے کےلئے کچھ نہیں ہو گا۔ انہوں نے کہا کہعیدالاضحی پر عوام کو کوئی پریشانی نہیں ہو گی۔ ملک میں اب لوڈشیڈنگ نہ ہونے کے برابر ہے۔انہوں نے کہا کہ بجلی چوری روکنے اور پیداوار بڑھانے کےساتھ بجلی کی ترسیل اورتقسیم کے نظام میں بہتری لانے کیلئے کام جاری ہے۔

 

شیئر: