Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افغانستان میں ناکامی کا ملبہ پاکستان پر نہیں ڈالا،امریکی سفیر

اسلام آباد... و زیر اعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی لیفٹیننٹ جنرل (ر) ناصر جنجوعہ نے کہا ہے کہ پاکستان نئی امریکی پالیسی کا بغور جائزہ لے رہاہے۔ نئی پالیسی نے بے یقینی اور علاقائی عدم توازن پیدا کیا،تمام آپشنز پر غور کررہے ہیں ۔پاکستان میں متعین امریکی سفیر نے وضاحت کی ہے کہ امریکی صدر نے افغانستان میں ناکامی کا الزام پاکستان پر نہیں لگایا۔ افغان مسئلے میں پاکستان کی شمولیت کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا،ملکر کام کرنا چاہتے ہیں۔امریکہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو تسلیم کرتاہے ۔ناصر جنجوعہ سے امریکی سفیر ڈیوڈ ہیل نے جمعرات کوملاقات کی۔ ٹرمپ کی افغان اور جنوبی ایشیا سے متعلق نئی پالیسی پر تبادلہ خیال کیاگیا ۔ناصر جنجوعہ نے کہا کہ پاکستان امریکہ کی پالیسی کا بغور جائزہ لے رہاہے۔امریکہ سے مزید تفصیلات لینا چاہتے ہیں ہم تمام آپشنز پر غورکررہے ہیں ۔ انہوں نے مستحکم افغانستان کےلئے مل کر کام کرنے پر زور دیا اور کہا کہ امریکی صدر کے خطاب سے حکومت پاکستان اور عوام کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے ۔انکے بیان پر حکومت اور عوام نے فوری ردعمل دیا ۔امریکی سفیر نے کہاکہ چار ملکی رابطہ گروپ کے کردار کو خارج ازامکان قرارنہیں دیا جاسکتا۔چار ملکی رابطہ گروپ کو فعال کرنے پر غور کررہے ہیں۔ گروپ میں پاکستان کا اہم کردار ہوگا ۔امریکہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو تسلیم کرتاہے۔ 

 

شیئر: