Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اوول گراونڈ پر کرکٹ میچ کے دوران تیر آگرا

سرے:اوول گراونڈ پر اس وقت خوف و ہراس پھیل گیا جب میچ کے دوران ایک تیر وکٹ پر آکر گرا۔ میچ فوری طور پر روک دیا گیا اور تماشائیوں سے کہا گیا کہ وہ اپنے لئے حفاظتی انتظامات کرتے ہوئے عمارت کے اندر چلے جائیں۔ پورے گراونڈ کو خالی کرا لیا گیا اور کھلاڑیوں کو بھی ان کے ڈریسنگ روم میں پہنچا دیا گیا۔ پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس نے واقعے کے بعد گراونڈ کو خالی کرا لیا اور امپائرز نے دونوں ٹیموں کے کپتانوں سے مشاورت کے بعد فرسٹ ڈویژن کے میچ کو منسوخ کرنے کا اعلان کردیا اور میچ کو برابر تصور کیا گیا۔خیال ہے کہ یہ تیر گراونڈ کے باہر 800میٹر کی دوری سے چلایا گیا تھا۔ پولیس نے تصدیق کی کہ واقعہ کے بعد تماشائیوں کو منظم طریقے سے عمارت کے اندر لیجایا گیا تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تیر پھینکنے کا مقصد واضح نہیں تا ہم اس میں دہشت گردی کے عنصر کو مسترد کردیا گیا۔ پورے واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ۔

شیئر: