Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لندن سے دھمکیاں مل رہی ہیں ،فاروق ستار

  کراچی ... ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے کہا ہے کہ خواجہ اظہار الحسن پر قاتلانہ حملہ کراچی کا امن تباہ کرنے اور ان کی خوشیاں چھیننے کی سازش ہے ۔ ہمیں لندن سے دھمکیاں مل رہی ہیں۔ جنوبی افر یقہ سے آنے والے پیغامات بھی سب کے سامنے ہیں۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر کا غیرمحفوظ ہونا صوبائی حکومت کی نااہلی ہے۔ پروٹوکول ہمارا شوق نہیں ہماری ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ایم پی اے ایم این اے غیر محفوظ ہیں ۔ہمارے گھروں پر سیکیورٹی بھی نہیں۔ ایم کیو ایم پاکستان کے اراکینِ اسمبلی کی سیکیورٹی ناقص ہے۔اس حوالے سے بار بار توجہ دلائی گئی لیکن سندھ حکومت نے سیکیورٹی کے مناسب اقدامات نہیں کئے۔

 

شیئر: