Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سنجے دت”بھومی“ سے بالی وڈمیں واپس

 
بالی وڈ کے معروف اداکارسنجے دت نے جیل سے قید کی سزا پوری کرنے کے بعد نئی فلم” بھومی“ کے ذریعے بالی وڈمیں واپس قدم رکھ دیا۔سنجے دت کو گزشتہ سال جیل سے رہائی ملی تھی جس کے بعد وہ فلم نگری میں واپسی کےلئے کافی تگ ودو کررہے تھے”بھومی“ کا نیا گانا جاری کردیا گیا ہے۔داغ کے بول پر مبنی یہ گانا سکھویندر سنگھ کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ اس گانے کی موسیقی سچن جگر نے ترتیب دی ہے۔اومنگ کمار کی ہدایت کاری میں بننے والی ”بھومی“کی کہانی بیٹی اور باپ کے پر خلوص رشتے کے گرد گھومتی ہے جس میں سنجے دت معروف بالی وڈ اداکارہ ادتیہ رائے حیدری کے ساتھ مرکزی کردار میں جلوہ گر ہوں گے جبکہ دیگر کاسٹ میں سدھانت گپتا اور سنی لیون شامل ہیں۔ یہ فلم رواں سال22ستمبر کو سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔
 
 
 
 
 
 

شیئر: