Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برکس اعلامیہ خارجہ پالیسی کی ناکامی نہیں،خواجہ آصف

 
  اسلام آباد...وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کو خطے کی صورتحال کے مطابق اپنی خارجہ پالیسی وضع کرناہوگی۔ نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میانمار میں طیاروں کو اترنے کی اجازت ملنے کی صورت میں روہنگیا مسلمانوں کو امدادی سامان بھیج سکتا ہے۔ پاکستان نے ماضی میں بھی روہنگیا مسلمانوں کی مدد کی ہے ۔برکس اعلامیے پر ردعمل میں انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان کے خلاف نہیں۔ اعلامیہ میں خطے میں سرگرم دہشت گرد تنظیموں کے ذکر کو خارجہ پالیسی کی ناکامی نہیں کہا جا سکتا۔ انہوں نے ان خبروں کو مسترد کردیا کہ چین نے برکس اعلامیہ میں ہند کے موقف کی حمایت کی ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ چین پاکستان کا آزمودہ دوست ہے۔انہوں نے کہا کہ چین سمیت دوست ممالک کے دورے میںخطے کی صورتحال سمیت اہم معاملات پر تبادلہ خیال ہوگا۔

شیئر: