Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شریف فیملی کے خلاف ریفرنسز کی منظوری موخر

اسلام آباد...نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس پراسیکیوٹر جنرل کی عدم دستیابی کے باعث ایک دن کے لئے موخر کردیا گیا۔ایگزیکٹو بورڈ نے بدھ کو شریف فیملی اور اسحاق ڈار کے خلاف ریفرنسز کی منظوری دینی تھی۔ذرائع کے مطابق شریف خاندان کے خلاف 3 ریفرنسز جبکہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا ایک ریفرنس 7 ستمبر کو دائر کیا جائے گا ۔2 ریفرنسز اسلام آباد اور 2 راولپنڈی کی احتساب عدالتوں میں دائر کئے جائیں گے۔نیب ذرائع کے مطابق نواز شریف، حسن نواز، حسین نواز اور مریم نواز کے خلاف پارک لین اپارٹمنٹس، آف شور کمپنیوں اور عزیزیہ اسٹیل ملز کے ریفرنسز دائر ہوں گے۔
 

 

شیئر: