Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طلبہ کا ڈیٹا ایجنسیوں کودینے پر تحفظات ہیں،رضا ربانی

اسلام آباد.. سینیٹ کے چیئرمین رضا ربانی نے کراچی یونیورسٹی کے طلبہ کا ڈیٹا حساس اداروں کو دینے اور داخلے کےلئے پولیس سے کریکٹر سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کی تجویز پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔کراچی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر محمد اجمل خان کو لکھے گئے خط میں رضا ربانی نے کہاکہ بحیثیت چیئرمین سینیٹ نہیں بلکہ ایک عام شہری کی حیثیت سے خط لکھ رہا ہوں۔ طلبہ کا ڈیٹا حساس اداروں کو دینے سے متعلق خبروں سے دھچکا پہنچا ہے۔ داخلے کے لئے پولیس اسٹیشن سے کریکٹر سرٹیفکیٹ جمع کرانے کو بھی نامناسب ہے۔ اس سے طلبہ میں بے چینی اور خوف بڑھے گا۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں میں بڑھتی انتہا پسندی اور تشدد کے مسائل حل کرنے کے لئے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔ نصاب کا از سر نو جائزہ لینے اور طلبہ یونینز کی بحالی سے متعلق سینیٹ کی قرارداد پر بھی عملدرآمد کیا جائے۔ اس سے طلبہ کی ادبی اور تعلیمی سرگرمیوں سے ایک مختلف موقف ابھرے گا ۔انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ وائس چانسلر ان خیالات کو اکیڈمک کونسل تک پہنچا کر اس حوالے سے فیصلہ کریں گے۔

 

شیئر: