Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

” دی کرنٹ وار“کا ٹریلر جاری

ہالی وڈ کی نئی ڈرامہ ہسٹری فلم ”دی کرنٹ وار“کا پہلا ٹریلر جاری کر دیاگیا۔ہدایتکارایلفونسوگومیز کی اس سنسنی خیز فلم کی کہانی بجلی کی ایجاد کے دور کی عکاسی کر رہی ہے جب تھامس ایڈیسن اورجارج ویسٹنگ ہاﺅس کے درمیان لڑائی شدت اختیار کر لیتی ہے جبکہ دوسری جانب بجلی کی ایجاد سے جدید دور کا بھی آغاز ہو جاتا ہے ۔بیسک آﺅینک اوراسٹیون زیالنگ کی پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں اداکاربینی ڈکٹ کمبر بیچ،مائیکل شینن اور نکولس ہالٹ سمیت کئی نامور ہالی وڈ اداکار اہم کرداروں میں جلوہ گر ہور ہے ہیں ۔ڈرامہ اور سنسنی سے بھرپور یہ فلم 24نومبرکو سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائیگی۔
 
 
 
 
 

شیئر: