اسماعیل ہنیہ قاہرہ پہنچ گئے
ریاض۔۔۔۔۔حماس تحریک کے سیاسی ادارہ کے نئے سربراہ اسماعیل ہنیہ مصر کے دورے پر قاہرہ پہنچ گئے۔ سیاسی ادارے کا سربراہ بننے کے بعد یہ ان کا پہلا دورۂ مصر ہے۔حماس کے ترجمان فوزی برھوم نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیاہے کہ اسماعیل ہنیہ غزہ کی ناکہ بندی اور الفتح تحریک کے ساتھ تعلقات میں پڑنے والی دراڑ کے موضوع پر مصر کے ساتھ مذاکرات کرینگے۔اسماعیل ہنیہ کے ہمراہ اعلیٰ سطحی وفد ہے۔