Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کراچی ، ایک خاندان کے 11افراد کی تدفین

کراچی... کراچی کے ساحلی مقام ہاکس بے میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والے ایک خاندان کے11 افراد کو سپرد خاک کردیا گیا۔ نماز جنازہ نارتھ کراچی باب الاسلام گراونڈ میں ادا کی گئی۔ اہل علاقہ اور رشتے داروں کی بڑی تعداد سمیت مختلف جماعتوں کے سیاسی رہنما وں نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر ہرآنکھ اشکبار تھی۔ دریں اثناءسندھ انتظامیہ نے المناک حادثے کے بعد ہاکس بے کے تمام ساحلی تفریحی مقامات بند کردیئے۔ شہریوں کو ماڑی پور پولیس چوکی سے آگے جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ذرائع کے مطابق کراچی کے ساحلی علاقوں میں 3 ماہ کے دوران سمندر میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 55 ہوگئی ۔
 

 

شیئر: