Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پانامہ کیس،نظر ثانی اپیل کی سماعت لارجر بنچ کریگا

اسلام آباد...سپریم کورٹ نے پانا مہ کیس فیصلے پر نظر ثانی اپیل کے لئے 5رکنی لارجربنچ تشکیل دینے کی استدعا منظورکرلی۔ نواز شریف اوران کے بچوں کی نظر ثانی اپیل کی سماعت جسٹس اعجاز افضل خان کی سربراہی میں 3رکنی بنچ نے کی۔سابق وزیراعظم کے بچوں کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ جو اس بنچ کے ممبر ہی نہیں تھے انہوں نے بھی فیصلہ سنایا۔5رکنی بنچ کے فیصلے کیخلاف نظر ثانی اپیل پہلے سنی جائے۔جسٹس اعجاز افضل نے کہا کہ نظر ثانی اپیل میں سارے گراونڈ3 رکنی بنچ کے فیصلے کیخلاف ہیں۔پانا مہ کیس میں اکثریتی فیصلہ 3 رکنی بنچ کا تھا۔سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ نظر ثانی درخواست میں فیصلے کے خلاف بنیادی سوالات اٹھائے ہیں۔3رکنی بنچ کا فیصلہ 5رکنی بنچ کے فیصلے میں ضم ہوگیا تھا۔3رکنی بنچ سے ریلیف مل بھی جائے تو 5رکنی بنچ کا فیصلہ برقرار رہے گا۔استدعا ہے 5رکنی بنچ نظرثانی اپیل کی سماعت کرے۔ 28 جولائی کو فیصلہ 5 رکنی لارجر بنچ نے دیا تھا۔ اس لئے نظر ثانی اپیل بھی 5 رکنی بنچ میں لگائی جائے ۔

 

شیئر: