Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سندھ حکومت اور آئی جی میں معاملات طے

کراچی ...سندھ حکومت اور انسپکٹر جنرل پولیس اللہ ڈنو خواجہ کے درمیان معاملات طے پاگئے ۔ صوبائی حکومت نے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا فیصلہ موخر کردیا۔آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو عہدے سے ہٹانے کے بعد سندھ حکومت اور آئی جی کے درمیان تعلقات کشیدہ تھے۔ وزیراعلیٰ سندھ کے کہنے پر آئی جی اے ڈی خواجہ نے صوبائی وزیر داخلہ سہیل انور سیال سے ملاقات بھی کی ۔ تبادلوں اور تعیناتیوں سمیت تمام معاملات مشاورت سے انجام دینے پر اتفاق کیا گیا۔ آئی جی سندھ اور صوبائی وزیر داخلہ کے درمیان تعلقات بہتر کرنے میں مراد علی شاہ نے اہم کردار ادا کیا ۔ دریں اثناء وزیراعلیٰ سندھ مراد علیشاہ نے کہا ہے کہ آئی جی سندھ اپنا کام کررہے ہیں۔ حکومت کی طرف سے ان کے کام میں کوئی رکاوٹ نہیں۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت اندرونی اختلافا ت ختم کرنے میں ناکام نظرآتی ہے۔ وہ حکومت کیا چلائے گی۔ پی سی بی حکام سے بات چیت ہوگئی ۔ بہت جلد سندھ کے گراﺅنڈ بھی بحال ہونگے۔ سندھ میں انٹرنیشنل میچز ہونگے۔

 

شیئر: