Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لہری کو بچھڑے 5 برس بیت گئے

لالی وڈ فلم انڈسٹری کے لیجنڈ اداکار لہری کو دنیا سے رخصت ہوئے 5 برس بیت گئے ہیں۔پاکستانی فلموں میں اپنی اداکاری سے جان ڈالنے والے لہری ماضی کی فلموں کے مشہور اداکار رہے ہیں۔ لہری نے 50 کی دہائی میں پاکستانی فلم' انوکھی' سے لالی وڈ فلم انڈسٹری میں قدم رکھا تھا ۔وہ اپنے مزاحیہ کردار کو منفردانداز میں پیش کرنے کا فن جانتے تھے۔3 دہائیوں پر مشتمل کریئر میں انہوں نے 200 سے زائد فلموں میں کام کیا۔لہری کا فن اداکاری آج بھی لوگوں کی یادوں میں محفوظ ہے۔لہری کی عرفیت سے فلم انڈسٹری میں ایک منفرد نام بنانےوالے لہری کا اصل نام سفیر تھا ۔
 
 
 
 
 
 

شیئر: