Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تحریک انصاف نے پارٹی فنڈنگ کی تفصیلات جمع کرادیں

اسلام آباد...تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن میں 7سال کے پارٹی اکاونٹس کی تفصیلات جمع کرا دیں۔ پارٹی فنڈنگ کی تفصیلات جمع کرانے کی رسید مانگنے پر چیف الیکشن کمشنر تحریک انصاف کے وکیل پر برہم ہوگئے۔چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار محمد رضا کی سربراہی میں بنچ نے پارٹی فنڈنگ کیس کی سماعت کی۔تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے اور سربمہر 5 جلدوں میں 2010 سے 2017 تک کے اکاونٹس کی تفصیلات جمع کرائیں۔تحریک انصاف کے وکیل نے بتایا کہ7 سال کی تفصیلات فراہم کردیں ۔ چیف الیکشن کمشنر نے استفسار کیا کہ کیا یہ وہی تفصیلات ہیں جو سپریم کورٹ میں جمع کرائیں؟تحریک انصاف کے وکیل نے کہاکہ جی ہاں یہ وہی تفصیلات ہیں ۔چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ یہ سیل بند بنڈلز تحریک انصاف کے نمائندے کی موجودگی میں الیکشن کمیشن کی لیگل برانچ کھولے گی۔بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اکبر ایس بابرنے کہا کہ تحریک انصاف کی دستاویزات جعلی ہیں، ان کا پول کھولیں گے۔ عمران خان کو اب بھاگنے کا موقع نہیں ملے گا۔
 

 

شیئر: