Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سہیل خان گاما پہلوان کے کردار میں

بالی وڈ اداکار و ہدایت کار سہیل خان نے اپنے سپر اسٹار بھائی سلمان خان کے نقش قدم پر چلنے کا فیصلہ کیا ہے اور وہ سلو میاں کی فلم ’سلطان‘ کی طرح پہلوان کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔دبنگ خان نے بلاک بسٹر فلم ’سلطان‘ میں پہلوان کے کردار سے مداحوں پر اپنی دھاک بٹھائی تھی اور اب ان کے چھوٹے بھائی اور ہدایت کار سہیل خان ایک ٹی وی سیریل میں”گاما پہلوان“ کا کردار ادا کریں گے۔ سہیل خان نے اس حوالے سے اپنے جسم پر سخت محنت شروع کر دی ہے تاکہ وہ ”گاما پہلوان“ کا کردار بھرپور طریقے سے ادا کر سکیں۔ سہیل خان اپنی فلم گاما پہلوان میں ہدایت کاری کے ساتھ ساتھ اداکاری کے جوہر بھی دکھائیں گے جو کبیر خان کی ”ٹیوب لائٹ“ کے بعد ان کی دوسری فلم ہے۔واضح رہے کہ غلام محمد بخش المعروف ”گاما پہلوان“ 1878 میںہندوستان کے شہر امرتسر میں پیدا ہوئے اور 15 اکتوبر 1910ءکو انہوں نے اپنی شاندار کارکردگی کے نتیجے میں جنوبی ایشیائی سطح پر ورلڈ ہیوی ویٹ چیمپئن شپ کا اعزاز اپنے نام کیا، ان کا قد محض 5 فٹ 7 انچ تھا۔ گاما پہلوان تقسیم ہند کے بعد پاکستان منتقل ہو گئے اور 1960 میں 82 برس کی عمر میں لاہور میں انتقال کر گئے۔ گاما پہلوان کے حوالے سے ایک اہم بات یہ بھی ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز رشتے میں گاما پہلوان کی نواسی ہیں۔
 
 

شیئر: