Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمران کیخلاف توہین عدالت کیس ختم کرنے کی استدعا

اسلام آباد...تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے الیکشن کمیشن میں زیر سماعت توہین عدالت کیس میں جواب جمع کرادیا تاہم وہ خود پیش نہیں ہوئے۔چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار رضا کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کے 4 رکنی بنچ نے سماعت کی۔گذشتہ سماعت میں الیکشن کمیشن نے عمران خان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں 25 ستمبر کو خود پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے وارنٹ گرفتاری معطل کرتے ہوئے انہیں شوکاز نوٹس کا جواب جمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔عمران خان کے وکیل بابر اعوان نے جواب جمع کرانے کے ساتھ وارنٹ گرفتاری کی معطلی سے متعلق ہائی کورٹ کا حکم بھی پیش کیا۔بابر اعوان نے استدعا کی کہ عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی اور شوکاز نوٹس بھی ختم کیا جائے۔ اکبرایس بابر کے وکیل نے کہا کہ عمران خان کی جانب سے الیکشن کمیشن سے معافی کا ایک لفظ بھی نہیں کہا گیا۔الیکشن کمیشن نے کہا کہ عمران خان کے جواب کا 27 ستمبر کو جائزہ لیا جائے گا، جس کے بعد فیصلہ سنایا جائے گا۔ 

 

شیئر: