Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ن لیگ کی طرف جھکاو رہا ہے،میاں عتیق

اسلام آباد ... ایم کیو ایم پاکستان کے سینیٹر میاں عتیق شیخ نے کہا ہے کہ میرا شروع سے ہی مسلم لیگ ن کی جانب جھکاو تھا لیکن کبھی اسے پارٹی سیاست پر اثر انداز نہیں ہونے دیا۔ایم کیو ایم کے پارلیمانی اور ڈپٹی پارلیمانی لیڈر کی جانب سے سینیٹ میں انتخابی اصلاحات بل 2017 ءکے حوالے سے واضح ہدایات نہیں تھیں۔ ترمیم کے حق میں ووٹ دینے پر کوئی ندامت نہیں۔وقت کے مطابق جو بہتر سمجھا وہ کیا ۔پارٹی کے اندر خود کو بے گنا ثابت کروں گا ۔ پیر کو خصوصی گفتگو کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے میری کسی بھی قسم کی بات سنے بغیر مجھے پارٹی نے نکالناسمجھ سے بالاتر ہے۔ اب عوامی سینیٹر ہوں کسی جماعت کا سینیٹر نہیں رہا ۔انہوں نے کہا کہ روز اول سے اپنی پارٹی کے ساتھ مخلص تھا ۔اب میں نے اپنی پارٹی کے اندر بھی اپنی بے گناہی ثابت کرنی ہے۔نظام میں خلاءہونے کی وجہ اور اعتراز احسن کی جانب سے ایوان کو بکرا منڈی بنائے جانے کے باعث غلط فہمی کی بناءپرحکومتی ترمیم کی حمایت کی ۔ اعتراز احسن پولیٹیکل پارٹی ایکٹ میں اس نوعیت کی ترمیم لائے رہے تھے تو اپوزیشن کی دیگر جماعتوں کو اعتماد میں کیوں نہیں لیا گیا ۔دراصل سینٹ میں بھی پیپلز پارٹی کے3گروپ بن گئے ۔ایوان میں حاضری کے باوجود پیپلز پارٹی کے 3 اراکین ووٹنگ کے وقت کہاں تھے ۔

 

شیئر: