Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لتا منگیشکر نے 87 بہاریں دیکھ لیں

ہندوستان کی معروف گلوکارہ لتا منگیشکر نے زندگی کی87 بہاریں دیکھ لیں۔ ہندوستان کی لیجنڈ گلوکارہ لتا منگیشکر کا شمار مشہور گلوکاروں میں کیاجاتاہے۔لتا منگیشکر1929 میں ہندوستان کے شہر اندور میں پیدا ہوئی تھیں۔1942 میں اپنے فنی کیرئیر کا آغاز کرنےوالی لتا کا کیرئیر7 دہائیوں پر مشتمل ہے۔بالی وڈ فلم انڈسٹری  کے آغاز سے ہی لتا منگیشکر کی آواز ماضی کی درجنوں مشہور فلموں کا حصہ رہی ہے۔ وہ سب سے زیادہ گیت ریکارڈ کروانے کا عالمی اعزازبھی رکھتی ہیں۔ ان کا نام گنینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کیاجاچکاہے ۔ لتا منگیشکر نے اپنی خوبصورت آواز میں20زبانوں میں25 ہزار سے زائد گیت ریکارڈ کروائے تھے۔ لتا کے درجنوں گیت آج بھی سدابہار مانے جاتے ہیں۔
 

شیئر: