Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

روسی گلوکارہ نے سابق دوست کی پٹائی کر دی

عام طور پر لوگ اپنے لباس پر تنقید کرنے پر برا منالیتے ہیں لیکن یہ تنقید اتنی مہنگی پڑسکتی ہے یہ شاید ہی کسی نے سوچا ہو۔اسی طرح کا ایک واقعہ روس میں منعقد ہونے والی میوزک ایوارڈز کی تقریب کے دوران پیش آیا۔تقریب میں الینا یان نامی روسی گلوکارہ کے سابق دوست کو بھی اس کے لباس پر تنقید کرنا مہنگا پڑگیا۔الینا نے اس کی پٹائی کر دی۔ ریڈ کارپٹ پر گلوکارہ کا انٹرویو جاری تھا کہ اس ہی دوران اس کے سابق دوست نے وہاںآکر اس کے لباس پر تنقید شروع کردی۔الینا نے پہلے تو اس پر وقفے وقفے سے مکے اور تھپڑ برسائے اور بعد ازاں لات بھی رسید کردی۔گلوکارہ کے سابق دوست نے پہلے تو بہت برداشت کیا لیکن لات پڑتے ہی گلوکارہ کو دھکا دے دیا۔
 
 
 
 
 

شیئر: