Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

والدہ کا غم نہیں بھلا سکا، شاہ رخ

بالی وڈ پر حکومت کرنے والے کنگ شاہ رخ خان کی زندگی میں کچھ ایسے لمحات بھی آئے ہیں جنہیں یاد کرکے وہ آبدیدہ ہوجاتے ہیں۔ ایک شو کے دوران انہوں نے انکشاف کیا کہ میں وہ دن کبھی نہیں بھلا سکتا جب میری ماں نے مجھے پہچاننے سے انکار کردیا تھا۔ شاہ رخ خان نے مسلسل محنت کے بعد وہ مقام حاصل کیا ہے جس کے ہر کوئی خواب دیکھتا ہے، فلم فیئر، پدماشیری اورآئیفا سمیت بے تحاشا ایوارڈز اپنے نام کرنے والے شاہ رخ خان نے اپنے کریئرکی ابتدا تھیٹر سے کی بعد ازاں انہوں نے ٹی وی سیریل ”فوجی“ اور ”سرکس“میں بھی کام کیا۔شاہ رخ خان اس بات کا کئی باراعتراف کرچکے ہیں کہ وہ اپنے والدین خصوصاً اپنی والدہ لطیف فاطمہ خان سے بہت محبت کرتے ہیں، ان کی والدہ بھی ان سے محبت کرتی تھیں اورانہیں زندگی میں بہت کامیاب دیکھنا چاہتی تھیں۔ان کے پسندیدہ ہیرودلیپ کمار تھے اور وہ چاہتی تھیں کہ میں بھی ایک دن دلیپ کمار کی طرح مشہور ہوںلیکن وہ اپنے بیٹے کی کا میابیاں اپنی آنکھوں سے نہ دیکھ سکیں۔ ابھی شاہ رخ کے کریئر کی ابتدا ہی ہوئی تھی کہ ان کی والدہ دنیا سے چلی گئیں۔ شاہ رخ خان کہتے ہیں کہ وہ والدہ کی موت کا غم آج تک بھلا نہیں سکے ۔
 
 
 
 
 

شیئر: