Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمران اپنی پارٹی پر بوجھ بن گئے،پرویز رشید

لاہور...سابق وزیر اطلاعات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ سیاسی سمجھ بوجھ سے عاری عمران خان خود اپنی جماعت کیلئے بوجھ بنے ہوئے ہیں۔جمہوریت اور سیاسی سسٹم ناتجربہ کار قیادت کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ ٹی وی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کا ہر ایشو پر بدلتا نکتہ نظر ان کی اپنی پارٹی کیلئے باعث شرمندگی بنا ہے۔انہوں نے کہا کہ نئے الیکشن کے ذریعے وزیر اعظم بننے کے خواب دیکھنے والے اس اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کیوں بننا چاہتے ہیں؟ الیکشن کمیشن، احتساب اور پارلیمنٹ کے موضوعات پر عمران کا موقف سیاسی ناپختگی کا ثبوت ہے۔ انہوںنے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کسی کو اپنا لیڈر چھیننے کی اجازت نہیں دے گی۔3 اکتوبر کا دن واضح پیغام دے گا کہ نواز شریف کی لیڈرشپ چھینی نہیں جا سکتی۔ پارٹی صدارت پر نواز شریف کا انتخاب جمہوریت کے مستقبل کیلئے نیک فال ثابت ہو گا۔

شیئر: