Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نواز شریف کے بچے عدالت میں پیش نہیں ہونگے؟

  لاہور..سابق وزیر اعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز، حسین نواز اور صاحبزادی مریم نواز، داماد کیپٹن ریٹائر محمد صفدر احتساب عدالت میں مسلسل تیسری مرتبہ بھی عدالت میں پیش نہیں ہوں گے۔ احتساب عدالت نے قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں ۔سابق وزیراعظم نواز شریف پیر کو احتساب عدالت میں پیش ہونگے اور5 اکتوبر کو اپنی اہلیہ کی تیمارداری کے لئے لندن جائیں گے۔ وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے بتایا کہ نواز شریف کے بچے اپنی والدہ کلثوم نواز کی تیمارداری میں مصروف ہیں ، وہ ممکنہ طور پر 2 اکتوبر کو احتساب عدالت میں پیش نہیں ہوں گے۔ اپنی والدہ کو اکیلا چھوڑ کر پاکستان نہیں آئیں گے ۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف کے بچوں کے مسلسل تیسری مرتبہ عدالت میں پیش نہ ہونے پر ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کئے جا سکتے ہیں جبکہ انٹر پول سے رجوع کرنے کا آپشن بھی موجود ہے۔ 
 

شیئر: