Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیل نتن مکیش کومنفی کردار مل گیا

 
بالی وڈ اداکار نیل نتن مکیش نئی فلم ' ساہو' کا حصہ بن گئے ہیں۔وہ 'ساہو' میں کام کرنے کیلئے جلد ہی حیدرآباد شہر پہنچیں گے جہاں فلم کی شوٹنگ کا سلسلہ جاری ہے۔'ساہو' فلم میں اداکار پربھاس کےساتھ اداکارہ شردھا کپور کے ہیروئن منتخب ہونے کے بعد نیل نتن مکیش کو فلم میں ایک منفی کردار کیلئے منتخب کرلیاگیا۔ مکیش نے حال ہی میں فلم ' گول مال اگین' کیلئے کام کیا ہے جبکہ رواں برس ان کی فلم ' اندو سرکار' ریلیز ہوئی ہے۔فلم' ساہو' میں اب تک کئی بڑے بالی وڈ اداکار کاسٹ کئے جاچکے ہیں ۔ یہ فلم اگلے برس ہندی سمیت مختلف زبانوں میں ریلیز کی جائےگی۔
 
 
 
 
 

شیئر: