Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

” شور شرابا “ میں سرمایہ کاری نہیں کی، رابی پیرزادہ

 
 گلوکارہ و اداکارہ رابی پیرزادہ نے کہا ہے کہ فلم ” شور شرابا “ میں سرمایہ کاری نہیں کی ،افواہوں پر توجہ نہیں دیتی ، سچے اور کھرے لوگ اچھے لگتے ہیں ، خوشامد اور منافقت کرنے والے لوگوں سے دور رہتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میری سب سے بہترین سہیلی میری والدہ ہیں۔ چاند پر جانے کی خواہش ہے مگر پتہ نہیں یہ خواہش کب پوری ہو گی۔ پائلٹ بننے کا عزم کیا تھا مگر قسمت مجھے شوبز کی طرف لے آئی ۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں اس بات کی نفی کی کہ انہوں نے فلم ” شور شرابا “ میں سرمایہ کاری کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر اسی طرح ہر لڑکی فلموں میں پیسے لگانا شروع کر دے تو اس وقت انڈسٹری میں ہزاروں لڑکیاں ہیروئن ہوں۔ انہوں نے کہا کہ بعض لوگوں کو میری شہرت ہضم نہیں ہوتی اور وہ اس طرح کی افواہیں پھیلاتے رہتے ہیں جس پر میں توجہ نہیں دیتی ۔میں ایسے لوگوں کے لئے ہدایت کی دعا ہی کر سکتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے آزاد کشمیر کا شہر مظفر آباد بہت پسند ہے اور سیرو تفریح کے لئے پیرس میری پسندیدہ جگہ ہے ۔
 
 
 

شیئر: