Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حوثی مُردوں سے ٹیکس وصول کرنے لگے

عدن .... حوثی باغیوں نے قبروں کی درجہ بندی کردی ۔ انہوں نے یمنی تاریخ میں پہلی بار اپنی نوعیت کا عجیب و غریب اقدام کرتے ہوئے بڑوں، بچوں، غریبوں اور مالداروں کی قبروں کا نرخنامہ باقاعدہ ایک بورڈ پرچسپاں کردیا گیا۔ انہوں نے بڑوں کی قبر کی قیمت 7ہزار، بچوں کی 4ہزار اور غریبوں کی قبر کی قیمت 3ہزار ریال متعین کی ہے۔ یمنی شہری سوشل میڈیا پر اس اقدام کا مذاق اڑا رہے ہیں۔ انکا کہناہے کہ اب حوثی مُردوں سے بھی ٹیکس وصول کرنے لگے۔
 

شیئر: