Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طالبان سے مذاکرات کی ایک اور کوشش ہوگی،خواجہ آصف

  واشنگٹن ...وزیرخارجہ خواجہ محمد آصف نے تمام متعلقہ فریقوں کے متفقہ اقدامات کے ذریعے خطے میں قیام امن کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کرنے کیلئے پاکستان کے عزم کااعادہ کیاہے۔واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو اور امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں انہوں نے کہاکہ خطے میں پاکستان کے سیکیورٹی خدشات کو سمجھنا چاہیے۔ پاکستان امریکہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے۔ دونوں ملک جنوبی ایشیا میں امن واستحکام اور خوشحالی کے مشترکہ ہدف کیلئے ملکر کام کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو افغانستان میں دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانوں پر تشویش ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ ملا اختر منصور پر حملہ امن بات چیت کو سبوتاژکرنے کے لئے تھا۔ ڈرون حملے کے بعد سے طالبان پر پاکستان کا اثر کم ہوا ۔ر طالبان پر اتنا اثر نہیں رہا جتنا ہوا کرتا تھا۔ طالبان سے مذاکرات کے لئے ایک اور کوشش 16 اکتوبر کو مسقط میں ہوگی۔

شیئر: