Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایران دہشتگردی کی سرپرستی میں اول ہے، الجبیر

ریاض.... سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے واضح کیا ہے کہ ایران اب بھی دنیا بھر میں دہشتگردی کی سرپرستی کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے۔ ایران کو خطے کے ممالک میں استحکام کو متزلزل کرنے اور دہشتگردی کی سرپرستی بند کرنا ہوگی۔ انہوں نے اسکائی نیوز سے گفتگو میں کہا کہ ایران ہی نے بین الاقوامی قوانین اور انسانی قوانین کے برخلاف سفارتخانوں پر دھاوے بولے اور سفارتکاروں کے اغوا کی وارداتیں کیں۔ ایران ، شام، یمن اور خلیج کے علاقے میں دہشتگرد ملائیشیاﺅں کو دھماکہ خیز اشیائ، گولہ بارود اورمیزائل اسمگل کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران دہشتگردی کی سرپرستی کی وجہ سے ہی اقوام متحدہ کے عتاب کا شکار ہے۔ ایران بیلسٹک میزائل سے متعلق قراردادوں کی خلاف ورزی کررہا ہے جبکہ عراق، شام، یمن ، لبنان، خلیجی ممالک ، پاکستان اور افغانستان جیسے ملکوں میں مداخلت کرکے اپنا اثر و نفوذبڑھانے کیلئے کوشاں ہے۔ الجبیر نے اپنا بیان ختم کرتے ہوئے کہا کہ اگر ایران عالمی برادری کا موثر رکن بننا چاہتا ہے تو اسے مذکورہ سرگرمیوں سے دستبردار ہونا پڑیگا۔

شیئر: