Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاک بحریہ کے نئے سربراہ نے کمان سنبھال لی

  اسلام آباد...پاک بحریہ کے نئے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کمان سنبھال لی۔ کمان کی تبدیلی کی پروقار تقریب نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ہوئی ۔ ایڈمرل محمد ذکاءاللہ نے نئے سربراہ کو کمان سونپی۔سبکدوش نیول چیف ایڈمرل ذکا ا للہ نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ پاکستان کے چیلنجز ختم نہیں ہوئے۔ خطے میں طاقت کا توازن قائم رکھنا ضروری ہے۔پاکستان اپنے دفاع کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔ 8 نئی آبدوزوں کے منصوبے پر کام جاری ہے۔ چین کے ساتھ فریگیٹ کا معاہدہ طے پا گیا ۔انہوں نے کہا کہ ،سی پیک خطے میں خوشحالی کی ضمانت ہے ۔اس کے علاقے میں مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ پاک، چین اقتصادی راہداری کی سیکیورٹی کے لئے پاک بحریہ موثر کردار ادا کررہی ہے۔پاکستان کا دفاع ہمیں جان سے زیادہ عزیزہے ۔

شیئر: