Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کلبھوشن کیس،پاکستان نے حکمت عملی تیارکرلی

اسلام آباد... حکومت نے پھر واضح کیا ہے کہ ہندوستانی جاسوس کلبھوشن یادو کو کسی صورت قونصلر رسائی نہیں دی جائے گی ۔حکومت نے عالمی عدالت انصاف میں قونصلر رسائی نہ دینے کے حوالے سے حکمت عملی تیار کرلی۔ پاکستان کی طرف سے جامع جواب 12اکتوبر تک عالمی عدالت کو بھیجا جائے گا ۔دریں اثناءحکومت نے سابق چیف جسٹس ریٹائرڈ تصدق حسین جیلانی کو ہندوستانی جاسوس کلبھوشن یادو کیس میں ایڈ ہاک جج مقرر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ محکمہ قانون کی جانب سے ایڈ ہاک جج کے تقرر کےلئے جو سمری وزیراعظم کو ارسال کی گئی اس میں2 نام تجویز کئے گئے۔ جسٹس ریٹائرڈ تصدق حسین جیلانی اور سینیئر وکیل مخدوم علی خان شامل تھے۔ حکومت نے فوج سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشورے کے بعد تصدق جیلانی کو مقرر کرنے کا فیصلہ کیا۔ وفاقی حکومت رواں ماہ ہی عالمی عدالت کو ایڈہاک جج مقرر کرنے کے اپنے اس فیصلے سے آگاہ کردے گی۔

شیئر: