Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

”جڑواں 2“ بھی 100 کروڑ کلب میں شامل

بالی وڈ کے نوجوان اداکار ورون دھاون کی نئی فلم ’جڑواں 2‘ بھی 100 کروڑ کلب کا حصہ بن چکی ہے۔ورون کی فلم ’جڑواں 2‘ اپنی ریلیز کے پورے ایک ہفتے بعد ہی 100 کروڑ ہندوستانی روپے کماکر بلاک بسٹر ہِٹ فلموں کی فہرست میں شامل ہوگئی۔یہ 1997 میں ریلیز ہونے والی سلمان خان کی کامیاب فلم کا سیکوئل ہے جس میں کنگ خان کا مرکزی کردار ورن دھاون نے نبھایا ہے۔واضح رہے کہ اس کامیڈی فلم کو صرف باکس آفس پر ہی شاندار ردعمل نہیں ملا بلکہ تجزیہ کاروں نے بھی اسے بہترین قرار دیا۔اس فلم نے نمائش کے ابتدائی تین دن میں 37 کروڑ روپے کابزنس کرکے کئی فلموں کے لئے خطرے کی گھنٹی بجادی تھی۔فلم کے 100 کروڑ کلب میں داخل ہونے کا اعلان ہندوستانی تجزیہ کار ترن آدرش نے اپنے ٹویٹر پر کیا۔واضح رہے کہ ورون کی اس سے قبل ریلیز ہونے والی کئی فلمیں باکس آفس پر شاندار کاکردگی دکھا چکی ہیں جن میں ’بدلہ پور‘، ’اے بی سی ڈی 2‘ اور ’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر‘ وغیرہ شامل ہیں۔
 
 
 

شیئر: