امریکہ فٹبال ورلڈ کپ 2018 ءسے آوٹ ہوگیا

کونکاکیف: ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو نے امریکہ کو 2-1 سے شکست دیکر ورلڈ کپ سے باہر کردیا۔ امریکی ٹیم 1986ءکے بعد پہلی بار میگا ایونٹ میں شریک نہیں ہوپائے گی۔ میزبان ٹیم کیلئے پہلا گول امریکی کھلاڑی اومر گونزالز نے ’ اون گول ‘ کی صورت عطیہ کیا جبکہ دوسرا گول ایلون جونز نے بنایا۔ امریکی ٹیم کا خسارہ کرسٹیان پولیسیک نے کم کیا، پاناما نے کوسٹاریکا کو 2-1 سے ہرا کر پہلی بار ورلڈ کپ میں رسائی حاصل کرلی۔ کوسٹاریکا نے بھی کوالیفائی کرلیا۔ہونڈراس نے میکسیکو کیخلاف 3-2 سے فتحیاب ہوکر انٹرنیشنل پلے آف میں جگہ بنالی جہاں اس کا سامنا ایشین سائیڈ آسٹریلیا سے ہوگا۔قبل ازیں یورپ سے پرتگال اور فرانس نے بھی کوالیفائی کرلیا۔ کرسٹیانو رونالڈو الیون نے لزبن میں منعقدہ کوالیفائر میں سوئٹزرلینڈ کو 2-0 سے شکست دی۔ سوئس ٹیم آئندہ ماہ پلے آف میں قسمت آزمائے گی، فرانس نے بیلاروس کیخلاف 2-1 سے کامیابی سمیٹ کر روس کا جانا یقینی کرلیا، فاتح ٹیم کیلئے انٹوئن گریزمین اور اولیور گیراو¿ڈ نے گیند کو جال کی راہ دکھائی۔ ہالینڈز کی ٹیم سویڈن کو 2-0 سے مات دینے کے باوجود ورلڈ کپ سے باہر ہوگئی۔ اسے گروپ میں دوسری پوزیشن پانے کیلئے اس مقابلے میں 7-0 کے بڑے مارجن کی فتح درکار تھی۔ ڈچ ٹیم 2014ءمیں سیمی فائنل اور 2010 ءکی رنر اپ رہی تھی لیکن اب وہ آئندہ برس کے میگا ایونٹ سے باہر رہے گی۔

شیئر: