Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قندیل بلوچ قتل کیس، مفتی عبدالقوی کے وارنٹ

  ملتان ... ملتان کی عدالت نے قندیل بلوچ قتل کیس میں نامزد مفتی عبدالقوی کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی۔ حتمی چالان پیش نہ کرنے پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا ۔تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ مقدمے میں نامزد ملزم مفتی قوی شامل تفتیش نہیں ہو رہے ۔ تفیشی افسر نے وارنٹ جاری کرنے کی استدعا کی جس پر عدالت نے مفتی عبد القوی کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔بعدازاں مفتی عبدالقوی نے ضمانت کےلئے درخواست دائر کی، جسے منظور کرلیا گیا۔ مفتی عبدالقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے جب بھی طلب کیا، تعاون کیا ہے۔ اپنے مدرسہ میں موجود ہوں پولیس جب چاہے مل سکتی ہے۔اس سے قبل قندیل بلوچ قتل کیس میں 3 ملزمان پر فرد جرم عائد کی جاچکی ہے ملزم کا بھائی وسیم، کزن حق نواز اور ٹیکسی ڈرائیور عبدالباسط شامل ہیں ۔ عدالت نے ایک اور ملزم ظفر کو اشتہاری قرار دیا تھا۔واضح رہے کہ 16 جولائی کو ماڈل قندیل بلوچ کواس کے بھائی وسیم نے غیرت کے نام پر گلا دبا کر قتل کردیا تھا ۔

شیئر: