Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افغانستان میں سیکیورٹی صورتحال بگڑ رہی ہے،تہمینہ جنجوعہ

  ماسکو ...پاکستان نے افغانستان میں پائیدار امن کیلئے افغان حکومت اورطالبان کے درمیان مذاکراتی حل کیلئے سنجیدہ کوششوں کی ضرورت پر پھر زور دیا ہے۔سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ نے ماسکو میں افغانستان کے بارے میں شنگھائی تعاون تنظیم کے رابطہ گروپ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے افغان پناہ گزینوں کی جلد واپسی، پوست کی پیداوار اور منشیات کی اسمگلنگ کے خاتمے کے لئے کوششیں تیز کرنے کا بھی مطالبہ کیا ۔انہوں نے کہا ک افغانستان میں سیکیورٹی کی بگڑتی ہوئی صورتحال خطے میں استحکام کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے۔ اجلاس میںتنظیم کے رکن ملکوں نے افغانستان اور شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ملکوں کے درمیان رابطوں کے فروغ کیلئے اقدامات کی حمایت کی۔ چین کی اس تجویز کاخیرمقدم کیا گیاکہ وہ اگلے سال افغانستان سے متعلق شنگھائی تعاون تنظیم کے رابطہ گروپ کے آئندہ اجلاس کی میزبانی کریگا۔

شیئر: