Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ودیا کا سری دیوی کے گانے پر رقص

 
 بالی وڈ اداکارہ ودیا بالن کی نئی فلم ' تمہاری سلو' کا پہلا ٹریلر منظرعام پر آیاہے۔ ودیا بالن پر عکسبند ایک گانے کی جھلک بھی ٹریلر کا حصہ ہے۔ فلم میں مشہور اداکارہ سری دیوی کے ماضی کے مشہور گیت' ہوا ہوائی' کو شامل کیاگیاہے جس میں ودیا بالن رقص کررہی ہیں جبکہ ان کی ساتھی رقاصائیں اداکارہ سری دیوی کا ماسک پہنے ہوئے ہیں۔خبروں کے مطابق ودیا بالن نے اس گیت کے ذریعے لیجنڈری اداکارہ سری دیوی کو خراج تحسین پیش کیاہے۔ یہ گیت سری دیوی کی 1987 میں ریلیز ہونےوالی فلم' مسٹر انڈیا' کا مشہور گیت ہے۔ ' تمہاری سلو' میں ریڈیو جوکی اور ایک گھریلو خاتون کے کردار میں ودیا بالن ایک نئے انداز میں سینما اسکرین پر آئیں گی۔'تمہاری سلو' فلم کی کہانی ایک ایسی گھریلو خاتون کی ہے جو ریڈیو پروگرام میں کال کرکے کوئز شو کے ذریعے جیک پاٹ انعامات جیتتی ہے یوں ودیا کو ریڈیو اسٹیشن پر کام کرنے کا موقع ملتا ہے اور وہ ریڈیو میزبان بن جاتی ہیں۔ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کےساتھ وہ گھریلو ذمہ داریاں کیسے نبھاتی ہیں ،اس کہانی کو بہترین انداز میں فلمایاگیاہے۔اس سے قبل فلم کا پوسٹر اور موشن پوسٹر منظرعام پر آچکے ہیں۔ یہ فلم نومبر میں ریلیز کی جائےگی۔
 
 

شیئر: