Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جو ن میں نگراں حکومت بنے گی، ایاز صادق

  لاہور...اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ کوئی وجہ نہیں کہ حکومت اپنی مدت پوری نہ کرے۔ جون میں نگران حکومت بنے گی۔ 2018ءکے عام انتخابات کے نتائج بھی کاکردگی کے حوالے سے سب کے سامنے ہوں گے۔ہر کسی کو اپنے دائرہ اختیار میں رہ کر کام کرنا ہوگا ۔بیگم کلثوم نواز کی کیمو تھراپی ہو رہی ہے۔ نواز شریف جلد وطن واپس آئیں گے۔ اپنے حلقہ انتخاب میں ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لینے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ موجودہ حکومت نے اپنے 4سالہ دور میں جتنے ترقیاتی کام کرائے اس کی ماضی میں کوئی مثال نہیں ملتی۔ قیام پاکستان سے ہماری حکومت کے آنے سے پہلے تک اتنے کا م نہیں ہوئے تھے۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ کوئی وجہ نہیں کہ حکومت اپنی مدت پوری نہ کرے ۔ جہاں تک سیاسی عدم استحکام کی بات ہے تو یہ سلسلہ پاکستان بننے سے لے کر آج تک چلا آرہا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ بیگم کلثوم نواز کی کیمو تھراپی ہو رہی ہے ، نواز شریف جلد وطن واپس آئیں گے۔ سول ملٹری تعلقات کے حوالے سے سوال پر کہا کہ ایک چیز اہم سمجھتا ہوں کہ ہر ایک کو اپنے دائرہ اختیار میں رہ کر کام کرنا چاہیے ۔ جہاں تک پارلیمنٹ کو مضبوط بنانے کا سوال ہے تو مجھے اس کے لئے جو بھی کردار ادا کرنا پڑا میں وہ ادا کروں گا ۔ کسی کو بھی ایک دوسرے کی حدود میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔ یہی پاکستان کے لئے بہتر ہے ۔ملک و قوم کی فلاح و بہبود اور خوشحالی کےلئے سب کو اکٹھے چلنا ہوگا اور اس کے سوا ہمارے پاس کوئی راستہ نہیں۔

شیئر: