Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بالی وڈ گلوکاروں پر دھوکہ دہی کا الزام

بالی ووڈ فلموں کے مشہور و معروف گلوکاروں پر دھوکہ دہی کا الزام سامنے آیاہےہندوستانی خبر رساں اداروں کے مطابق گلوکار انکیت تیواری، آکریتی ککڑ اور شلپا راﺅایک امریکی ٹیلنٹ مینجمنٹ کمپنی نے دھوکہ دہی کا الزام عائد کیاہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ تینوں اداکاروں نے امریکہ آکر پرفارم کرنے کا معاہدہ کیا تھا جو پورا نہیں کیاگیا۔کمپنی کا مزید کہنا ہے کہ انکیت تیواری کو ایڈوانس30 لاکھ کی رقم بھیجی جاچکی ہے۔معاوضہ وصول کرنے کے باوجود گلوکار نے پرفارم نہیں کیا۔امریکی ٹیلنٹ کمپنی کی جانب سے تینوں گلوکاروں کے خلاف ممبئی کے مقامی پولیس اسٹیشن میں دھوکہ دہی کی ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔ ہندوستانی قانون کے پینل کوڈ کے مطابق سیکشن 406 کے تحت تینوں گلوکار دھوکہ دہی کے مرتکب ٹھہرے ہیں ان کے خلاف کارروائی عمل میں آئے گی۔
 
 

شیئر: