Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عالمی عہدے سے اسرائیل کو محروم کردیا

ریاض .... سعودی عرب نے اقوام متحدہ کے اعلیٰ عہدے کیلئے ترکی اور مغربی ممالک کی جانب سے اسرائیلی شہری کو امید وار بنانے کی مخالفت کردی۔ مغربی ممالک اور ترکی نے خلا ءکے پرامن استعمال کیلئے قائم اقوام متحدہ کی کمیٹی کے ڈپٹی چیئرمین کے عہدے کیلئے اسرائیلی شہری کا نام تجویز کردیا تھا۔ جنرل اسمبلی میں عرب گروپ کے سربراہ کی حیثیت سے سعودی عرب نے اسے قانونی کارروائی کے منافی کہہ کر مسترد کردیا۔سعودی عرب نے اپنا موقف بیان کرتے ہوئے کہاکہ اسرائیل بین الاقوامی قانونی قراردادوں کی پابندی کیلئے تیار نہیں۔ علاوہ ازیں وہ جارحانہ پالیسی پربھی گامزن ہے او ریہ دونوں باتیں مذکورہ کمیٹی کی کارکردگی اور پُرامن مقاصد پر اثر انداز ہونگی۔
 

شیئر: