Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امر بالمعروف میں الاخوان سے متاثرین پر پابندی

ریاض ...ادارہ امر بالمعروف و نہی عن المنکر نے الاخوان اور داعش جیسی دہشتگرد تنظیموں یا جماعتوں سے متاثر یا ان سے کسی بھی شکل میں ہمدردی رکھنے والوں کو ملازمتیں نہ دینے کا فیصلہ کرلیا۔ جو بھی ملازمت کا امیدوار ہوگا اسکا باقاعدہ امتحان لیکر پتہ لگایا جائیگا کہ آیا وہ کسی بھی شکل میں دہشتگرد تنظیموں یا جماعتوں سے متاثرہے یا نہیں۔ اس مقصد کیلئے ادارہ امر بالمعروف ونہی عن المنکر کی پریذیڈنسی نے 2کمیٹیاں تشکیل دیدیں۔ ادارے کے ترجمان شیخ ڈاکٹر ترکی الشلیل نے بتایا کہ امیدوار کا انٹرویو لیا جائیگا۔ پہلے انٹرویو میں کامیابی کے بعد جنرل پریذیڈنسی کی اعلیٰ کمیٹی امتحان لیکر الاخوان اور داعش وغیرہ سے کسی بھی شکل میں وابستگی کا پتہ لگائیگی۔ علاوہ ازیں انٹرویو میں اس بات کا بھی یقین حاصل کیا جائیگا کہ امیدواراہل سنت وجماعت کے اصولوں کا کس حد تک پابند ہے اور قائد اعلیٰ سے شرعی بیعت کی پابندی کس حد تک ضروری سمجھتا ہے۔
 

شیئر: