Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرینہ کپور ،فلموں سے دور

بیٹے کو وقت دونگی ، مارچ 2018 تک فلم سائن نہیں کرونگی ، اداکارہ
بالی وڈ کی معروف اداکارہ کرینہ کپور جو شادی کے بعد مسلسل فلموں میں مصروف رہی ہیں مگر بیٹے کی پیدائش کے ساتھ ہی فلمی دنیا سے دور ہوتی نظر آرہی تھیں، اب انہوں نے اعلان کیاہے کہ وہ مارچ 2018 تک نئی فلمیں سائن نہیں کریںگی کیونکہ وہ اپنے بیٹے تیمور کو وقت دینا چاہتی ہیں۔ واضح رہے کہ کرینہ کپور ان دنوں اپنی فلم ”ویرے دی ویڈنگ“ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جو انہوں نے اپنے بیٹے کی پیدائش سے قبل سائن کی تھی ۔ کرینہ کپور کی جانب سے نئی فلموں کیلئے رابطہ کرنے والے فلمسازوں کو جواب دیا جا رہا ہے کہ وہ یا تو کسی اور اداکارہ کو اپنی فلم میں شامل کرلیں یا پھر مارچ 2018 تک انتظار کریں ۔ 
 

شیئر: