Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کار اسکریچنگ کے دوران پولیس موبائل کو ٹکرمارنےوالا گرفتار

 جدہ.... پولیس نے گاڑیوں کی اسکریچنگ کرنے اور خفیہ پولیس کار کوجان بوجھ کر ٹکرمارنے والے کو گرفتار کر لیا۔ عکاظ اخبار کے مطابق ٹریفک پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ بعض مقامات پر نوجوان جمع ہو کر کار اسکریچنگ کا مقابلہ کرتے ہیں ۔ ٹریفک پولیس نے اسکریچرز کو روکنے کے لئے خفیہ موبائل یونٹس کی ذمہ داری لگائی کہ وہ نوجوانوں کے بارے میں معلومات حاصل کریں ۔ شہر کے علاقے النخیل میں خفیہ پولیس موبائل کے اہلکار نے چند گاڑیاں دیکھیں جو انتہائی تیز خطرناک انداز میں جارہی تھیں جس پر اہلکار نے انہیں رکنے کا اشارہ کیا مگر ڈرائیور گاڑی روکنے کے بجائے وہاں سے نکل گیا ۔ اہلکار نے اسکا تعاقب کیا مگر اسکے ساتھی نے پولیس اہلکار کی گاڑی کو ٹکر ماردی تاکہ اسکا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو سکے ۔ اہلکار نے اپنی مدد کے لئے پولیس موبائلز کو طلب کر لیا جنہوںنے فوری طور پر علاقے کا محاصر کرکے اسکریچنگ کرنے اور وہاں تماشہ دیکھنے والوں کو گرفتار کر لیا ۔ تمام ملزمان کو تحقیقاتی ادارے کے سپرد کر دیاگیا ۔

شیئر: