میرے وزن کا ٹیلنٹ سے تعلق نہیں،حریم فاروق

 اداکارہ حریم فاروق نے کہاہے کہ میرے وزن کا ٹیلنٹ سے کوئی تعلق نہیں ۔ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ صرف جسمانی طور پر خود کو تبدیل کرنا ہی سب کچھ نہیں ہوتا، آپ کی طاقت، ہمت اور آپ اپنے بارے میں کتنا اچھا سوچ رہے ہیں،یہ سب باتیں بہت اہمیت رکھتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ جو بھی وزن کم کرنا چاہتا ہے ¾اس کےلئے ضروری ہے کہ وہ ہمت رکھے۔ میں اب خود کو آئینے میں دیکھتی ہوں تو مجھے بے حد خوشی ہوتی ہے اور خود پر فخر ہوتا ہے۔اپنی اداکاری کے حوالے سے حریم فاروق نے کہا کہ میرا وزن پہلے 25کلو زیادہ تھا تاہم میرا ٹیلنٹ تب بھی میرے ساتھ تھا، لوگ میرے فن کے مداح تھے، مجھے پراجیکٹس مل رہے تھے۔ اب میرا وزن 25 کلو کم ہے تاہم سب کچھ پہلے جیسا ہی ہے، میرے وزن کا میرے ٹیلنٹ سے کوئی تعلق نہیں۔حریم کے مطابق وہ کھانے پینے کی بے حد شوقین ہیں، انہوں نے کہا کہ خود کو بھوکا نہ رکھیں، جم میں ورزش کے بعد کیلا ضرور کھائیں۔
 

شیئر: