ریلوے انجینیئر پٹریوں کو کاٹ کر ٹرک میں ڈالتے ہوئے گرفتار

لکھنو..... اٹاوہ ضلع میں ایک واقعہ دیکھنے کو ملا جہاں ریلوے کا ایک سیکشن انجینئر پٹریوں کو گیس کٹر سے کاٹ کر ٹرک میں لدوا رہا تھا۔ ایک سال پہلے شروع ہوئے اٹاوہ۔ بھنڈ ریل روٹ پر اٹاوہ میں بنے اودی اسٹیشن پر رکھی ریل پٹریوں میں بڑے پیمانے پر چوری کا معاملہ سامنے آیا۔ اٹاوہ بھنڈ ریل لائن بچھانے والا سینیئر سیکشن انجینئر چوری کرتے پکڑا گیا۔ آر پی ایف نے گیس کٹر سے پٹریوں کو کاٹ کر ٹرک میں لادتے ہوئے گرفتار کرلیا۔ معاملہ ریلوے جھانسی ڈویژن کے تحت ہونے کی وجہ سے بھنڈ آر پی ایف ٹرک کو اپنے ساتھ لے گئی۔ اسٹیشن ماسٹر کے مطابق ابھی تک کافی سامان چوری کرکے یہ انجینئر بیچ چکا ہے۔ انجینئر سوجیش مہتا کو تب گرفتار کیا جب وہ پٹریوں کو کٹواکر چھوٹے چھوٹے پیس کرکے ٹرک میں لدوا رہا تھا۔ سخت پوچھ گچھ پر پتہ چلا کہ اس طرح سے پٹریوں کو چراچراکر لاکھوں روپئے کے کئی ٹرک پٹریاں بیچ چکا ہے۔ آر پی ایف نے چوری کے الزام میں ٹرک ڈرائیور، ہیلپر و گیس مستری کے ساتھ اسے بھنڈ مدھیہ پردیش جیل بھیج دیا۔ آئی جی نے بتایا کہ ریل اثاثہ چوری قانون کے تحت مقدمہ درج کرکے جیل بھیج دیا گیا ہے۔

شیئر: