Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ رخ اکشے کھنہ کے مداح

بالی وڈ کنگ خان کے لاکھوں مداح ہیں مگر شاہ رخ خان اکشے کھنہ کے مداح ہیں۔ حال ہی میں شاہ رخ خان اکشے کھنہ کی فلم ' اتفاق' کی تشہیری تقریب میں پہنچے جہاں شاہ رخ نے اکشے کھنہ کا مداح ہونے کا انکشاف کیا۔ شاہ رخ خان نے اکشے کھنہ کی شخصیت کو ان کی اداکاری سے منسلک کرتے ہوئے کہا کہ جب اکشے کھنہ اداکاری کررہے ہوتے ہیں تو ان کی شخصیت سے ان کے فلمی کردار کا پتہ چل جاتاہے۔شاہ رخ خان ان دنوں فلم 'اتفاق' کی تشہیری مہم کا حصہ بنے ہوئے ہیں ۔یہ فلم کرن جوہر اور شاہ رخ خان کی مشترکہ پروڈکشن میں بنائی گئی ہے۔' اتفاق ' میں اکشے کھنہ کے ساتھ سدھارتھ ملہوترا اور سوناکشی سنہا مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔
 

شیئر: