Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عالیہ بھٹ نئی فلموں کیلئے تیار

بالی وڈ اداکارعالیہ بھٹ کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی نئی بالی وڈ فلموں کیلئے تیاریاں شروع کردی ہیں۔ عالیہ بھٹ نے حال ہی میں اپنی نئی فلم ' راضی' کی شوٹنگ مکمل کی ہے اور نئی فلموں پر کام کیلئے تیاریوں کا آغاز کردیاہے۔ عالیہ بھٹ جلد ہی دو نئی فلموں ”گلی بوائے“ اور” براہمسٹرا“ کی شوٹنگ کا حصہ بننے جارہی ہیں ۔انہوں نے فلم کا اسکرپٹ پڑھنا شروع کردیاہے۔ فلمساز زویا اختر کی فلم ' گلی بوائے' میں عالیہ بھٹ اداکار رنویر سنگھ کی ہیروئن بنیں گی جبکہ ایان مکھرجی اور کرن جوہر کی پراڈکشن میں بننے والی فلم ' براہمسٹرا' میں عالیہ بھٹ رنبیر کپوراور امیتابھ بچن کےساتھ کام کرنے جارہی ہیں۔
 

شیئر: