Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

#جو_تمہاری_قدر_نہیں_کرتا، ٹویٹرز نے کیا لکھا

ٹویٹر پر سعودی صارفین کی طرف سے ہیچ ٹیگ#جو_تمہاری_قدر_نہیں_کرتاجاری ہوا۔ ورلڈ ریکنگ میں ہیچ ٹیگ اتار چڑھاؤ کا شکار ہوتا رہا۔آغاز کار میں یہ 50ویں نمبر تھا، پھر اپنے نکتہ عروج تک پہنچا تو 26ویں نمبر تک پہنچ گیا تاہم سعودی رینکنگ میں اس کا شمارتیسرے اہم ٹرینڈ میں ہوتا ہے۔
ٹویٹرز سے کہا گیا کہ اس شخص کے بارے میں تمہارا کیا خیال ہے جو تمہیں بہت عزیز ہے مگر اس کے باوجود وہ تمہاری قدر نہیں کرتا۔ اس پر ٹویٹ کرتے ہوئے صالحہ الغامدی نے کہا ہے کہ محبت قابل خرید وفروخت نہیں ۔ نرم دلی نادر الوجود سکہ ہے اور صدمہ زندگی کا جز لاینفک ہیں۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ دنوں کی سختیوں کا مقابلہ کرنے کے لئے ہمارے اندر قوت مدافعت ہو۔
ایک دوسرے ٹویٹ میں صالحہ نے لکھا: اپنے جذبات کو سستی قیمت میں فروخت نہ کریں۔ جو تمہیں بھول گیا اس کے پیچھے وقت ضائع نہ کریں۔ اپنے جذبات کا گلہ گھونٹ کر تم کسی کو خوش کرنے کے پابند نہیں۔
ایک اور ٹویٹ کیا: تجربات آدمی کو بہت کچھ سکھادیتے ہیں۔ ہم اپنے مقام لوگوں کے دل میں اپنے اخلاق سے پیدا کرسکتے ہیں۔
معروف سعودی ٹویٹر ڈاکٹر طارق الحبیب نے ٹویٹ کیا: لوگوں سے قدر کی توقع رکھنا بے وقوفی ہے۔ ہمیں چاہئے کہ اپنے نظر خود اپنی قدر پیدا کریں۔
خاتون ٹویٹر بدور الشریف نے ٹویٹ کیا: جو آدمی قدر نہیں کرتا اس کے ساتھ تعلق ختم کرنے میں ہی عافیت ہے۔ ایسے شخص سے تعلق برقرار رکھنا وقت کے ضیاع کے سوا کچھ نہیں۔ آخر میں آدمی خود اپنی نظر میں اپنی قدر کھودیتا ہے۔
 

شیئر: