Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اشیائے صرف اور صحت خدمات پر ویلو ایڈڈ ٹیکس نافذ نہیں ہوگا

ریاض.... ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے محکمے نے ان اشیاء کی فہرست جاری کی ہے جن پرٹیکس کا نفاذ نہیں ہوگا۔ جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق اشیائے صرف، ادویہ، رہائشی مکانات کی خرید وفروخت اور اسپتالوں میں صحت خدمات پر ٹیکس لاگو نہیں ہوگا۔ اسی طرح انٹر نیشنل ٹرانسپورٹ، تجارتی سامان کی امپورٹ ایکسپورٹس، بری مسافروں کو مملکت سے باہر لے جانا اور لے آنا، گاڑیوں کے اسپیئرپارٹ، گاڑیوں کی اصلاح ومرمت، لایف انشورنس، مکانات کے کرایہ، بینکنگ اور سیونگ پر بھی ٹیکس نافذ نہیں ہوگا۔دریں اثنا ویلیو ایڈڈ ٹیکس محکمہ نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جن چیزوں کو ٹیکس سے استثنی دیا گیا ہے ان کے علاوہ باقی تمام چیزوں پر 5فیصد ٹیکس کا نفاذ نئے سال سے ہوگا۔ محکمہ نے کہا ہے کہ بعض اشیاءکو ٹیکس فہرست میں شامل کیا گیا ہے مگر ان پر صفر فیصد ٹیکس تحریر کیا ہے ۔ اس کی مثال وزارت صحت اور غذاءودواءبورڈ کی طرف سے منظور ہونے والی ادویہ ہے جنہیں ٹیکس کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے مگر ان پر صفر فیصد ٹیکس ہے۔اعلامیہ میں کہا گیا کہ سرکاری محکموں کی خدمات پر بھی ٹیکس عائد نہیں کیا جائے گا۔کسی بھی سرکاری ادارے کی خدمات کو تجارتی مقاصد میں شامل نہیں کیا گیا۔ اس کی مثال پاسپورٹ کی تجدید واجراءہے۔ یہ حکومتی خدمت ہے جس پر فیس لی جاتی ہے تاہم اس کا مقصد کاروباراور منافع نہیں اس لئے اسے ٹیکس کی فہرست میں شامل نہیں کیا گیا۔اعلامیہ میں کہا گیا کہ منافع کے مقصد سے جو بھی تجارتی لین دین ہوگا اسے ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے پیمانوں سے ناپا جائے گا تاکہ معلوم ہو کہ اس پر ٹیکس نافذ ہوتا ہے یا نہیں۔اعلامیہ میں تاجروں اور صارفین کو ہدایت کی گئی ہے کہ ویلیوایڈڈ ٹیکس کی ویب سائٹ وزٹ کرکے ان اشیاءکے بارے میں معلومات حاصل کی جائیں جب پر ٹیکس لاگو ہوتا ہے۔ واضح رہے کہ ٹیکس کا نفاذ 55دن بعد ہوگا۔

شیئر: