Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مار پیٹ کرتی ماہرہ خان

ماہرہ خان آنے والی فلم ’’ورنہ‘‘ میں ایک نئے انداز میں دکھائی دیں گی۔رومانوی کردار کرنے والی اداکارہ غصے میں بھی نظر آئیں گی۔ فلم ’’  ورنہ‘‘   اداکارہ ماہرہ خان کے کریئر میں ایک اور سنگ میل ثابت ہو گی۔ شعیب منصور کی ہدایات میں بنی فلم’’ورنہ‘‘ سنجیدہ موضوع پر مبنی ہے لیکن اس سنجیدہ موضوع کو فلم کی موسیقی رومانوی رنگ دیتی ہے۔ فلم   بول   سے انڈسٹری میں آنے والی ماہرہ اس فلم میں ایک مختلف کردار میں نظر آئیں گی۔وہ غصے میں  مار پیٹ کرتے بھی دکھائی دیں گی۔ فلم 17نومبر کو نمائش کے لئے پیش کی جا رہی ہے۔ 
 

شیئر: