لاہور...سابق وزیرخارجہ سردار آصف احمد علی دوبارہ تحریک انصاف میں شامل ہوگئے۔لاہورگلبرگ میں عمران خان سابق وزیر خارجہ کے گھر پہنچ گئے۔اس موقع پر عمران خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اقتدار میں آکر ذ اتی فائدہ اٹھاوں گا نہ کسی کو اٹھانے دوں گا۔ ا پنی ٹیم سے بھی یہی توقع رکھتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ترقیاتی فنڈ کے نام پر کرپشن ہورہی ہے۔ایم این اے اور ایم پی اے کی بجائے ترقیاتی فنڈ بلدیاتی نمائندوں کے ہاتھ میں دیں گے۔انہوں نے کہا کہ شریف مافیا نے پاکستان کے تمام اداروں کو تباہ کیا۔ہمارا مقصد پاکستان کو قائداعظم کا پاکستان بنانا ہے۔ پاکستان کی سیاست نئی سیاست بننے جارہی ہے۔پرانی سیاست اب نہیں چلے گی۔ تحریک انصاف میں جو بھی شمولیت اختیار کرے گا وہ اب اپنے نہیں ملک کے لئے کھیلے گا۔سردارآصف نے کہا کہ عمران خان ہی وہ لیڈر ہیں جن کے دامن پرکرپشن کاکوئی داغ نہیں۔حکمران قومی اداروں کوکھوکھلا کرنا چاہتے ہیں۔ملک کو نقصان پہنچانے والوں کا احتساب ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ4 سال پہلے بھی تحریک انصاف کا حصہ تھا اورب بھی ملک کی بہتری کے لئے شانہ بشانہ چلوں گا۔